چینی کرنسی کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا فیصلہ

چینی کرنسی کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا فیصلہ

چینی کرنسی کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا فیصلہ

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی میں ترقی یافتہ جی سیون ممالک کی مالیاتی کانفرنس کے دوران چینی کرنسی یوآن کو بھی بین الاقوامی لین دین میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن وزیر مالیات Wolfgang Schäuble نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہونے والے تجارت میں جن کرنسیوں میں کاروبار کیا جاتا ہے، اس میں یوآن کو بھی شامل کیا جائے۔ Wolfgang Schäuble کے مطابق اس سلسلے میں تکنیکی رکاوٹیں ہیں اس لیے جلدی کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اس اجلاس میں جی سیون ممالک کے وزرائے مالیات اور مرکزی بینکوں کے سربراہان شریک ہیں DRESDEN منعقدہ اس دو روزہ کانفرنس کو 7 اور 8 جون کو جرمنی میں مجوزہ جی سیون سربراہی اجلاس کی تیاری کے لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply