یمن کے دارالحکومت میں مساجد کے باہر دھماکوں میں 31 افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت میں مساجد کے باہر دھماکوں میں 31 افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت میں مساجد کے باہر دھماکوں میں 31 افراد ہلاک

صنعا ۔۔۔ نیوز ٹائم

یمن کے دارالحکومت صنعا میں یکے بعد دیگرے 5 دھماکوں میں 31 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں شدت پسندوں نے مسجد کو نشانہ بنایا جس میں ایک دہشت گرد نے بارود سے بھری کار مسجد سے ٹکرا دی اس کے علاوہ ایک اور مسجد کو ٹائم بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا اور دونوں واقعات میں 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے نماز کے اوقات میں کیے گئے جس میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسری جانب شدت پسندوں نے حوثی باغیوں کے سربراہ صالح الصمد کے گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

No comments.

Leave a Reply