مرسی سمیت 100 افراد کو سزائے موت کی توثیق پر مظاہرے

مرسی سمیت 100 افراد کو سزائے موت کی توثیق پر مظاہرے

مرسی سمیت 100 افراد کو سزائے موت کی توثیق پر مظاہرے

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر میں معزول صدر محمد مرسی کی پھانسی کی سزا کی عدالتی توثیق پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مرسی کی سزائے موت کی توثیق پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثنا اخوان المسلمین، چھ اپریل موومنٹ اور دیگر جماعتوں نے مرسی اور اخوان المسلمین کے دیگر لیڈروں کو سنائی جانے والی سزا کی مذمت کی ہے۔ مصر کے عوام نے معزول صدر محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے رہنمائوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کے خلاف قاہرہ اور مصر کے دوسرے شہروں میں مظاہرے کئے۔ امریکہ نے مقدمے کی کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے جبکہ قطر نے مصر سے مرسی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ اخوان المسلمون کی طرف سے اس عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جمعے کے دن سے مظاہروں کو اعلان کیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply