ترکی کے سابق صدر اور وزیر اعظم سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے

ترکی کے سابق وزیر اعظم اور صدر Suleyman Demirel

ترکی کے سابق وزیر اعظم اور صدر Suleyman Demirel

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے سابق وزیر اعظم اور صدر Suleyman Demirel 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ قریب نصف صدی تک ترکی کی ایک مضبوط سیاسی شخصیت رہے تھے۔ ان کے دور میں دو مرتبہ فوجی بغاوت کی ناکام کوششیں ہوئیں جبکہ عہدہ صدارت کے لیے ان پر پابندی بھی عائد کر دی گئی تھی۔ Suleyman Demirel 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں کئی بار ملکی وزیر اعظم رہے۔ آخری مرتبہ وہ 1990ء کی دہائی میں وزیر اعظم بنے جس کے بعد انہوں نے 1993ء سے 2000ء تک ملکی صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ ترک نیوز ایجنسی اناطولیہ کے مطابق ان کا انتقال دل کے دورے کی وجہ سے ہوا۔

No comments.

Leave a Reply