چھ میل کی دوری سے ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کرنے والی گن تیار

روس نے میزائل شکن مائیکروویو گن تیار کر لی، یہ گن 6 میل کی دوری سے ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر سکتی ہے

روس نے میزائل شکن مائیکروویو گن تیار کر لی، یہ گن 6 میل کی دوری سے ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر سکتی ہے

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس نے میزائل شکن مائیکروویو گن تیار کر لی، یہ گن 6 میل کی دوری سے ڈرونز اور میزائلوں کو تباہ کر سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کریملین کی ملکیت میں ایک کمپنی نے ایک ‘microwave gun’ تیار کر لی ہے۔ کمپنی اس وقت اس کے تجربات میں مصروف ہے۔ یہ مائیکروویو گن نہ صرف ڈرون طیاروں کو بلکہ میزائلوں کو بھی 6 میل کی دوری سے تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس گن میں ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ فضا میں نچلی پرواز کرتے ہوئے جہازوں کے ریڈیو الیکٹرانکس آلات میں خلل ڈال سکتی ہے۔ کمپنی کے ترجمان نے سپوٹنگ نیوز کو بتایا کہ اس گن کے ساتھ انتہائی جدید ترین اور حساس ریفلیکٹر انٹیناز، جنریٹر، کنٹرول سسٹم اور ٹرانسمیشن سسٹم نصب ہے۔ اس گن کو ایک مخصوص پلیٹ فارم پر نصب کر کے چاروں طرف 360 کے زاویے پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی اس گن کو آئندہ چند روز میں نمائش کے لیے پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply