آج کا دن آپ کا کیسا رہے گا

Horoscope

Horoscope

نیوز ٹائم

حمل:

21 مارچ تا 21 اپریل

نزدیکی سفر بامقصد ثابت ہو سکتا ہے اس دوران آپ کی کوئی دیرینہ آرزو کے پورے ہونے کا امکان ہے حالات و واقعات کا سامنا ڈٹ کر کریں کیونکہ ایسے واقعات پیش آ سکتے ہیں جن کا نیتجہ ناخوشگوار نکل سکتا ہے۔

ثور:

22 اپریل تا 20 مئی

شریک حیات سے تعلقات بہتر رکھنے کی کوشش کیجئے، عشق و محبت کے معاملات سے دور رہنے کی کوشش کیجئے محبت آپ کو حسب سابق راس نہ آسکے گی لہذا اس سلسلے میں اپنے والدین پر ہی بھروسہ رکھیں۔

جوزا:

21 مئی تا 21 جون

اپنی سوچوں کو آوارگی کا جامہ نہ پہناتے جایئے بلکہ ان فضول سوچوں سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ بہتر اصول زندگی لائحہ عمل کر سکیں کیونکہ آپ کے مخالف بھی آپ کے خلاف سازشوں کا محاذ لگا سکتے ہیں۔

سرطان:

22 جون تا 23 جولائی

گزشتہ پیش آنے والے واقعات ایسے نہیں ہیں کہ انہیں آسانی سے بھلایا جا سکے، ایسے ہی حالات اب بھی پیش آ سکتے ہیں لہذا ہماری مانے تو ان واقعات کا ٹھنڈے دل و دماغ سے سامنا کیجئے۔

اسد:

24 جولائی تا 23 اگست

بعض قریبی رشتہ دار اپنی حرکتوں پر ندامت کا اظہار کر سکتے ہیں آپ بھی ایسا ہی کیجئے اور انہیں معاف کر دیجئے اور ان کے ساتھ اچھا سلوک کیجئے کیونکہ بعض رشتوں سے دور رہ کر انسان خوش نہیں رہ سکتا۔

سنبلہ:

24 اگست تا 23 ستمبر

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکتا ہے بعض الجھے ہوئے امور ان کی مدد کے سبب حل ہو سکتے ہیں، اولاد کے سلسلے میں خوشی حاصل ہو سکتی ہے آپ اپنی مرضی سے ان کا رشتہ طے کر سکیں گے۔

میزان:

24 ستمبر تا 23 اکتوبر

راہ چلتے اور گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہے، صحت جسمانی بھی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے، علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں، گھریلو ماحول خاصا خوشگوار رہے گا۔

عقرب:

24 اگست تا 22 نومبر

نیا کاروبار شروع نہ کریں بلکہ اسی کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کیجئے جو پہلے سے شروع کیا گیا ہے، شریک کار پر زیادہ بھروسہ کرنا فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ خود ذمہ داری لیجئے۔

قوس:

23 نومبر تا 22 دسمبر

ملازم پیشہ افراد کو نئی ملازمت مل سکتی ہے ان کی خواہش کے مطابق بہتر جگہ پر تبادلہ ہو سکتا ہے، مخالفین صلح کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں لیکن ان کے پیچھے بھی ان کا اپنا مفاد ہے۔

جدی:

23 دسمبر تا 20 جنوری

اپنے دل و دماغ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کیجئے کیونکہ اکثر و بیشتر یہی آپ کے جذباتی بننے کا سبب بن سکتے ہیں، جو کسی بھی لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکتی ہے۔

دلو:

21 جنوری تا 19 فروری

کاروبار کرنے والے افراد اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے، اپنی بنائی ہوئی سکیموں پر عمل پیرا کرنے کی کوشش کیجئے آپ کی بنائی گئی سکیمیں کافی حد تک کاروبار کیلئے بہتر ثابت ہو سکتی ہیں۔

حوت:

20 فروری تا 20 مارچ

اپنے ان ساتھیوں کو ہر گز نہ بھولیں جنہوں نے برے وقت کے دوران آپ کا ساتھ دیا ہے کیونکہ وقت بدلتے دیر نہیں لگا کرتی، دوستوں کے ساتھ بہتر سلوک کیجئے۔

No comments.

Leave a Reply