دیوہیکل ڈائنو سار کی فلم جراسک ورلڈ کا باکس آفس پر قبضہ برقرار

 ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک

ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک

ہالی ووڈ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکن باکس آفس پر دیوہیکل  Dinosaur کا راج اس ہفتے بھی برقرار رہا۔ دیوہیکل  Dinosaur کے گرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے ک چوتھی فلم نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ فلم نے رواں ہفتے مزید 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر بٹورے اور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ ریلیز کے بعد اب تک جراسک ورلڈ دنیا بھر سے اب تک تقریبا ایک ارب ڈالر تک کما چکی ہے۔ اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم Inside Out 9 کروڑ 11 لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھر پور فلم Spy ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی، فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کی ہے جو حادثاتی طور پر انڈر کور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنھبال لیتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply