ساڑھے 10 من وزنی برطانوی نوجوان چل بسا

برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں ہی چل بسا۔ کارل تھامپسن کا وزن تقریباً 412 کلو گرام تھا

برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں ہی چل بسا۔ کارل تھامپسن کا وزن تقریباً 412 کلو گرام تھا

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کا سب سے موٹا شخص 33 سال کی عمر میں ہی چل بسا۔ Carl Thompson کا وزن تقریباً 412 کلو گرام تھا۔ کارل ایک سال سے اپنے موٹاپے کے باعث گھر تک ہی محدود ہو کر رہ گیا تھا۔ نیشنل ہیلتھ سروس کے کارکن ہی گھر پر آ کر کھلاتے اور نہلاتے۔ پچھلے ماہ ڈاکٹر Carl Thompson کو خبردار کر چکے تھے کہ اگر اس نے اپنا وزن کم نہ کیا تو وہ مر بھی سکتا ہے، جس کے بعد Carl Thompson نے عزم ظاہر کیا کہ وہ زندہ رہنے کے لیے ضرور اپنا وزن کم کرے گا۔ کارل کا وزن اس کی ماں کی موت کے بعد زیادہ بڑھا تھا۔ 2012ء میں اس کا وزن تقریباً 190 کلو تھا، جو جلد ہی بڑھ کر دوگنے سے بھی زیادہ ہو گیا۔ کارل بہت زیادہ کھاتا تھا۔ اس کی خوراک ایسی تھی کہ سن کر ہی ہوش اڑ جائیں۔ ناشتے میں چار بڑے قیمے کے رول، مکھن کے ساتھ بہت سے مشروب، پانچ تلے ہوئے انڈے، تلی ہوئی بریڈ، ایک بڑے برتن میں چکنائی والا دودھ اور دلیہ۔ دوپہر کے کھانے میں پاستہ چپس، سور کی پشت کا گوشت، سور کے گوشت کی ہی پائی، کرسپس پیسٹیز، سینڈ وچ اور چاکلیٹ۔ رات کے کھانے میں مینیو بھی کافی لمبا چوڑا تھا۔ اتنا زیادہ کھانے کے بعد بھی وہ ہفتے میں پانچ دفعہ باہر سے پنیر اور چائینز وغیرہ منگوا کر کھاتا تھا۔

No comments.

Leave a Reply