ٹوکیو میں ہونے والے 2020 ء اولمپک گیمز کے منتظمین نے 8 اضافی ممکنہ کھیلوں کا انتخاب کیا ہے

ٹوکیو میں ہونے والے 2020 ء اولمپک گیمز کے منتظمین نے 8 اضافی ممکنہ کھیلوں کا انتخاب کیا ہے

ٹوکیو میں ہونے والے 2020 ء اولمپک گیمز کے منتظمین نے 8 اضافی ممکنہ کھیلوں کا انتخاب کیا ہے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو میں ہونے والے 2020 ء اولمپک گیمز کے منتظمین نے 8 اضافی ممکنہ کھیلوں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ کھیل، بیس بال اور سوفٹ بال، کراٹے، سکواش، سپورٹس کلائمبنگ، رولر سپورٹس، بائولنگ، سرفنگ اور چین کا مارشل آرٹ ووشو ہیں۔ ٹوکیو انتظامی کمیٹی نے 26 میں سے 8 کھیلوں کی نمائندہ تنظیموں کو منتخب کیا ہے۔ نمائندہ تنظیموں کے منتظمین کا ٹوکیو میں انتظامی کمیٹی 7 اور 8 اگست کو انٹرویو کرنے کے بعد ستمبر میں بورڈ کے اجلاس میں اضافی کھیلوں کا فیصلہ کرے گی۔ کمیٹی اپنی تجاویز آئی او سی کو ستمبر کے اختتام تک روانہ کرے گی۔ آئی او سی کی جنرل اسمبلی اس معاملے پر آئندہ سال اگست میں ریو ڈی جنیرو میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

No comments.

Leave a Reply