ترک صدر نے مخلوط حکومت کے قیام کی اپیل کر دی

ترک صدر رجب طیب اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک صدر رجب طیب اردگان نے فوری طور پر مخلوط حکومت کے قیام پر اتفاق کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بصورت دیگر دوبارہ عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کر دیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سازی سے متعلق معاہدہ اگست کے وسط تک ہو جانا چاہیے۔ دوسری جانب ترکی میں آج منگل کے روز 9 منتخب ارکان پارلیمنٹ حلف اٹھائیں گے جبکہ صدر اردگان پارلیمان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت اے کے پی کو حکومت سازی کی دعوت دیں گے جسے اگلے 45 روز میں حکومت قائم کرنا ہو گی۔

No comments.

Leave a Reply