پاکستان فوری طور پر پھانسیاں روکے: اقوام متحدہ

پاکستان فوری طور پر پھانسیاں روکے: اقوام متحدہ

پاکستان فوری طور پر پھانسیاں روکے: اقوام متحدہ

جنیوا ، اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے پھانسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت پر عملدرآمد روکا جائے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے پاکستان میں اب تک ہونے والی 182 پھانسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پھانسی کی سزائوں پر پابندی بحال کی جائے۔ دوسری جانب یورپی یونین کی امور خارجہ کی سربراہ Federica Mogherini نے کہا کہ سزائے موت پر عملدرآمد پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان فوری طور عملدرآمد روکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے سزائے موت پر پابندی عائد کرنا ضروری ہے۔ یورپی یونین نے 20 جولائی کو پاکستان سے تعلق کے متعلق فارن کونسل کی سفارشات منظور کی تھیں۔ جن کے مطابق کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنی قومی پالیسی میں واضح کیا تھا کہ 2008ء کے بعد سزائے موت پر جاری عارضی پابندی اٹھانے کا مقصد صرف واضح طور ر دہشت گردوں کو سزائے موت دینا ہے اور دیگر جرائم میں سزائے موت پانے والوں کو یہ سزا نہیں دی جائیگی تاہم ایسا نہیں ہوا، دسمبر 2014ء سے اب تک 170 افراد کو مود کی سزا دی گئی اور اب رمضان میں عارضی تعطل کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply