ناراض چینی باشندے نے نیو یارک میگزین کی ویب سائٹ ہیک کر لی

میگزین کے صفحہ اول پر معروف امریکی کامیڈین Bill Cosby's کی متاثرہ 35 خواتین کی تصاویر کی اشاعت ہیکنگ کی وجہ ہے

میگزین کے صفحہ اول پر معروف امریکی کامیڈین Bill Cosby’s کی متاثرہ 35 خواتین کی تصاویر کی اشاعت ہیکنگ کی وجہ ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

 بیرون ملک جانے والوں کے لیے ضروری نہیں کہ ان کا یہ  تجربہ خوشگوار رہے گا، دیار غیر میں کسی کے ساتھ کوئی بھی حادثہ یا واردات ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا کچھ ہو جائے تو عام طور پر متاثرہ افراد صبر کرتے ہوئے وطن واپس آ جاتے ہیں لیکن سیاحت کے لیے نیو یارک جانے والا چین کا ایک شہری وہاں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خاموش نہیں بیٹھا  بلکہ اس نے ایک انوکھی انتقامی کارروائی کرتے ہوئے نیو یارک میگزین کی ویب سائٹ ہیک کر لی۔ چینی شہری جس نے اپنا نام ThreatKing بتایا ہے نے برطانوی جریدے دی ڈیلی ڈاٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نے نیو یارک کے عوام سے بدلہ لیا ہے  کیونکہ جب وہ اس شہر کی سیر کر رہا تھا تو وہاں بہت سے لوگوں نے اس کا مذاق اڑایا۔  ایک سیاہ فام شخص نے نقلی بندوق سے مجھ پر حملے کی اداکاری کی تو میں نے خوفزدہ ہو کر دوڑ لگا دی جس پر وہاں موجود لوگوں نے قہقہے لگا کر میرا خوب مذاق اڑایا۔ واضح رہے کہ اس سائبر حملے کے بعد یہی سمجھا جا رہا تھا کہ میگزین کے صفحہ اول پر معروف امریکی کامیڈین Bill Cosby’s کی متاثرہ 35 خواتین کی تصاویر کی اشاعت ہیکنگ کی وجہ ہے تاہم تھریٹ کنگ کا کہنا تھا کہ اس کے حملے کا میگزین کے سرورق پر متاثرہ خواتین کی تصاویر کی اشاعت سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وہ تو ان تصاویر کی اشاعت سے آگاہ بھی نہیں تھا۔ دی ڈیلی ڈاٹ کا کہنا ہے کہ ThreatKing نامی یہ ہیکر اس سے قبل بھی کئی ویب سائٹس ہیک کر چکا ہے جن میں کچھ حکومتی اداروں کی ویب سائٹس بھی شامل ہیں۔

No comments.

Leave a Reply