جاپان میں خودکشی سے روکنے والے شخص نے 11 سال میں 500 جانیں بچائیں

جاپانی پولیس افسر یوکیو شائیگی

جاپانی پولیس افسر یوکیو شائیگی

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانی پولیس افسر Yukio Shige نے اپنی زندگی مایوسی کے سبب خودکشی کی جانب جانے والے افراد کو اس عمل سے روکنے کے لیے وقف کر دی اور اس کام میں انہوں نے 11 سال کے دوران سینکڑوں افراد کو خودکشی سے باز رکھتے ہوئے ان کی جانیں بچائیں  اس لیے انہیں جاپان میں ‘chotto matte man’ یعنی روکنے والا آدمی بھی کہا جاتا ہے۔ جاپان میں خودکشیوں کی شرح  دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور وہاں پولیس افسر Yukio Shige نے گزشتہ 11 سال میں 500 سے زائد افراد کی جانیں بچائی ہیں وہ جاپان کے مشہور سیاحتی مقام  Tojinbo  کی پہاڑیوں پر گشت کرتے رہتے ہیں  جہاں ایک جانب تو لاکھوں سیاح ہر سال آتے ہیں لیکن اسی پہاڑیوں سے کود کر لوگ اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کر لیتے ہیں  اور زیادہ تر اس مقام پر لوگ خودکشی کے ارادے سے ہی آتے ہیں اور ایسے میں Yukio Shige اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ یہاں موجود رہتے اور انہیں خودکشی سے باز رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ Yukio Shige کے مطابق ایک واقعے میں ان کے اہم دوست نے اپنی کار سمیت سمندر میں چھلانک لگا کر خودکشی کی تو انہیں شدید صدمہ ہوا جس کے بعد انہوں نے لوگوں کو خودکشی سے روکنا اپنی زندگی کا مشن بنا لیا  کیونکہ ان کے نزدیک خودکشی کرنے والے لوگ بے حد لاچار ہوتے ہیں اور انہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ Yukio Shige نے ایسے افراد کے لیے چند فلیٹ بھی لے رکھے ہیں جہاں وہ اپنی نئی زندگی شروع کر سکتے ہیں۔ Yukio Shige کا کہنا تھا کہ چند سال قبل انہوں نے ایک ایسے بوڑھے جوڑے کو دیکھا جو بری طرح قرضے میں جکڑ اہوا تھا  اور اس مقام پر خودکشی کی غرض سے آیا تھا اور اس بات کا علم ہونے پر Yukio Shige انہیں قومی بہبود کے ادارے لے گئے  جہاں انتظامیہ نے ان کی کوئی مدد نہیں کی اور چند دنوں بعد ان دونوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا  جس کے بعد Yukio Shige نے فیصلہ کیا کہ وہ اب ایسے افراد کو اپنے گھر لے جائیں گے اور ان کے مسائل حل کریں گے۔

No comments.

Leave a Reply