اسرائیلی جنگی مجرم، کارروائی کی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیلی جنگی مجرم، کارروائی کی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

اسرائیلی جنگی مجرم، کارروائی کی جائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے صیہونی حکومت پر غزہ پٹی میں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مشرق وسطیٰ افریقہ کے امور کے ڈائریکٹر philip luther کے مطابق دستیاب دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل کی فوج نے 2014ء میں غزہ پٹی پر فضائی اور زمینی حملوں کے دوراں رفح شہر جسیے علاقوں میں انسانیت مخالف اور جنگی جرائم کا ارتکاب کیا تھا۔ رفح شہر پر صیہونی حکومت کے ایک حملے میں 135 نہتے فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔ philip luther نے مزید کہا کہ باوثوق دستاویزات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ اسرائیل نے رفح شہر کے رہائشی علاقوں کی پرواہ کئے بغیر ان پر گولہ باری کی اور عام فلسطینی شہریوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ سینکڑوں تصاویر، ویڈیوز اور عینی شاہدین کے ہوتے ہوئے اس بات میں کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہ گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے دوران بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کے بارے میں تحقیقات کا آغاز ہونا چاہئے۔

No comments.

Leave a Reply