مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 1922 ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی اور پھر قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریک پاکستان میں شامل ہو گئیں اور خواتین میں سیاسی شعور بیدار کرنے کے لئے مختلف شہروں میں تعلیمی مراکز قائم کئے۔ آپ نے 1947 ء میں دہلی کو الوداع کہہ کر کراچی میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ فاطمہ جناح نے پاکستان کی سیاست میں بھی اہم کردار ادا کیا، 1947 ء سے پہلے ان کا تعلق آل انڈیا مسلم لیگ سے رہا لیکن اس کے بعد وہ پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے عملی سیاست میں سرگرم رہیں۔ 1965 ء میں متحدہ حزب اختلاف کے پلیٹ فارم سے جنرل ایوب خان کے مقابلے میں پر اتریں اور ملک میں جمہوریت کے قیام کے لئے جرات مندانہ قدم سے اپنا نام ملکی تاریخ میں سنہرے حروف سے درج کرایا۔ محترمہ فاطمہ جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب اور پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں ان کی پاکستان کے لئے جدوجہد پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اور ان کی لازوال خدمت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply