ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی میں تارکین وطن کی کشتی بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس  کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 کے قریب لاپتہ ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی سے متاثرہ ممالک سے محفوظ علاقوں  کی تلاش میں  ملک چھوڑنے والے تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق پناہ گزینوں کی کشتی یونان کی جانب رواں دواں تھی کہ ترکی کی بندرگاہ Canakkale کے قریب  ایک بحری جہاز سے ٹکرا گئی، کشتی میں 46 افراد سوار تھے جس میں سے 20 کو بچا لیا گیا جبکہ 13 لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ خانہ جنگی سے متاثرہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے اب تک لاکھوں افراد یورپین ممالک کی جانب ہجرت کر چکے ہیں  جبکہ اس دوران 3 ہزار سے زائد پناہ گزین سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply