حماس نے ایک اور اسرائیلی ڈرون پکڑ لیا

اسرائیلی ڈرون طیارہ

اسرائیلی ڈرون طیارہ

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

حماس نے غزہ کی شمالی پٹی میں پائلٹ کے بغیر جاسوسی کرنے والا اسرائیلی ڈرون طیارہ پکڑ لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے پتھرائو کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے 5 جوانوں سمیت 7 فلسطینی گرفتار کر لئے۔ اتوار کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی تنظیم حماس نے غزہ کی شمالی پٹی کے علاقے کی جاسوسی پر مامور پائلٹ کے بغیر ڈرون طیارہ پکر لیا ہے۔ حماس کی عسکری تنظیم Ezzedine al-Qassam Brigades کے مطابق یہ ڈرون ان کے ہاتھ اس وقت لگا، جب وہ Beit Lahia کے علاقے پر پرواز کے دوران گر گیا تھا، جولائی میں بھی ایک اسرائیلی ڈرون حماس کے ہاتھ لگ چکا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طیارے کو دوبارہ کار آمد بنایا جا چکا ہے۔ دریں اثنا مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آبادکاروں کی کارروائیوں کے بعد فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسرائیلی تشدد کے جواب میں مظاہرین نے قابض فوجیوں کے خلاف پتھرائو کیا۔ مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی Ushuaia میں اس کارروائی کے بعد پانچ جوانوں سمیت سات فلسطینی گرفتار کر لئے گئے۔ رات کو فائر بم دھماکوں میں تین پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے پر رات بھر کی گئی، چھاپہ مار کارروائیوں میں ضلع جبل مکبر میں8 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ اسرائیل نے حماس کے Ezzedine al-Qassam Brigades کا ایک کیمپ تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مسجد الاقصیٰ پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تنظیم کے سیکرٹری جنرل Iyad Ameen Madani نے کہا ہے کہ او آئی سی نے بیت المقدس پر غاصب اسرائیلی حکومت کے حملوں و مقابلے کا جائزہ لینے کے لیے ہنگامی اجلاس بلانے کا ارادہ کر لیا ہے۔ مسجد الاقصیٰ کو زمانی و مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کا منصوبہ مسلمانوں کے خلاف نئی سازش ہے، تمام اسلامی ملکوں کو ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عملی اقدامات انجام دینے ہوں گے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجی گزشتہ ہفتہ سے ہر روز قبلہ اول پر حملے کر رہے ہیں۔ نمازیوں سے ہونے والی جھڑپوں میں آنسو گیس، کریکر و جنگی گولیاں استعمال کر کے اب تک دسیوں فلسطینیوں کو زخمی کیا جا چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply