مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں: چین

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان Hong Lei

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان Hong Lei

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے Badaber پشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کا عہد کیا ہے۔ اتوار کے روز چینی دفتر خارجہ کے ترجمان Hong Lei نے اپنے ایک بیان میں کہا  کہ ہم پشاور میں پی اے ایف بیس پر حملے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی شدید مذمت اور شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ Hong Lei  نے کہا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے  اور ہمارا اس پر پختہ یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور پاک فوج میں قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود ہے۔ ترجمان نے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پاکستان کی مدد کریں گے۔  انہوں نے کہا کہ مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply