امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے تیار

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا سونگ کم

امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا سونگ کم

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کوریائی جزیرہ نما کو جوہری ہتھیاروں سے صاف خطہ بنانے بارے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس بارے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا Sung Kim نے جنوبی کوریا میں ایک انٹرویو میں بتایا۔ ان کے مطابق امریکہ چھ فریقی مذاکرات کی بحالی بارے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتا ہے۔ امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شمالی کوریا Sung Kim نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کے مطابق شمالی کوریا کو چاہئے کہ وہ مذاکرات کی میز پر لوٹے اور جوہری پروگرام پر عملدرآمد بند کرنے کا وعدہ پورا کرے۔

No comments.

Leave a Reply