سوڈان میں جاپان کے امن دستے کو نئی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز

جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کی وزارت دفاع، جنوبی سوڈان میں اقوام متحدہ کے تحت قیام امن کے لیے موجود جاپانی دستے کو نئی ذمہ داریاں دینے کا جائزہ لے گی۔ قومی سلامتی سے متعلق قوانین کی ہفتے کے روز پارلیمان نے منظوری دی تھی۔ وزارت کے عہدیداروں کا منصوبہ ہے کہ ان نئے قوانین کی بنیاد پر جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز یا ایس ڈی ایف کی ذمہ داریوں سے متعلق نئے ضوابط طے کئے جائیں۔ ان ضوابط کے تحت یہ طے کیا جائے گا کہ وہ کس قسم کا اسلحہ لے جا سکیں گے اور کن حالات میں استعمال کر سکیں گے۔ عہدیدار  جنوبی سوڈان میں موجود ایس ڈی ایف ارکان کو اسلحہ دے کر دیگر ممالک کے دستوں پر حملے کی صورت میں ان کے ساتھ تعاون کرنے اور امن دستوں کے کیمپوں کی مشترکہ حفاظت کی ذمہ داریوں کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ اِس وقت جنوبی سوڈان میں تعینات دستہ دسمبر میں تبدیل ہونا ہے۔ وزارت نئے جانے والے دستے کی  نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے تربیت پر غور کر رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply