جاپان کے وزیرِ خارجہ کا امن بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے لیے روس کا دورہ

جاپان کے وزیرِ خارجہ Fumio Kishida

جاپان کے وزیرِ خارجہ Fumio Kishida

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ خارجہ Fumio Kishida روس کے 4 روزہ دورے کا اتوار کے روز سے آغاز کر رہے ہیں۔ اس دورے کے مقاصد میں روس کے صدر Vladimir Putin کے رواں سال کے اختتام تک دورہ جاپان کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اس دورے کے پروگرام کے مطابق جاپان کے وزیر خارجہ Fumio Kishida اپنے ہم منصب روسی وزیرِ خارجہ Sergey Lavrov سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ Fumio Kishida کو توقع ہے کہ جاپان کے شمالی علاقہ جات پر دونوں ملکوں کے مابین وزارتی سطح کی بات چیت دوبارہ شروع ہو سکے گی۔ 4 جزائر پر مشتمل یہ علاقہ روس کے زیر انتظام ہے، لیکن جاپان ان کی ملکیت کا دعویٰ کرتا ہے۔ اس معاملے پر مذاکرت میں جنوری 2014 ء میں تعطل آ گیا تھا،  جس کے بعد روس نے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے انکار کر رکھا ہے۔ جاپان کے وزیرِ خارجہ، تجارت اور روس کے انتہائی مشرقی علاقے کی معاشی ترقی پر بات چیت کے لیے روس کے عہدے داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں جاپان کے کاروباری لیڈر بھی شریک ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply