بھارت کا چین پر جاسوسی کا الزام، ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے استعمال پر پابندی عائد

چین کے اس سمارٹ ٹی وی میں کمپیوٹر کے تمام فنکشن اور ویب کیم بھی موجود ہے

چین کے اس سمارٹ ٹی وی میں کمپیوٹر کے تمام فنکشن اور ویب کیم بھی موجود ہے

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت نے چین پر جاسوسی کا الزام عائد کرتے ہوئے ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی، بھارتی فوج کو چین کے ایسے کثیر الافعال ٹی وی استعمال نہ کرنے اور پہلے سے موجود ٹی وی ہٹانے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ چین ملٹی فنکشن سمارٹ ٹی وی کے ذریعے بھارتی فوج کی جاسوسی کر رہا ہے، انڈین کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے شواہد حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج کے سائبر سیکیورٹی ڈویژن نے ملک بھر کے کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے  کہ چین ملٹی فنکشن جدید سمارٹ ٹی وی کو جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ فوج کو تنبیہ جاری کی گئی ہے کہ آئندہ اس ٹی وی کا استعمال نہ کیا جائے اور پہلے سے موجود ٹی وی کو ہٹا دیا جائے۔ واضح رہے کہ چین کے اس سمارٹ ٹی وی میں کمپیوٹر کے تمام فنکشن اور ویب کیم بھی موجود ہے۔

No comments.

Leave a Reply