امریکہ کا 2017ء سے ہر سال ایک لاکھ تارکین وطن کو پناہ دینے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ جان کیری

امریکی وزیر خارجہ جان کیری

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ 2017ء سے ہر سال ایک لاکھ تارکین وطن کو پناہ دے گا۔  گزشتہ روز برلن میں اپنے جرمن ہم منصب Frank-Walter Steinmeier کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  جان کیری نے کہا کہ اوباما انتظامیہ اس تعداد میں مزید اضافے کی خواہش مند ہے  اس مقصد کیلئے اسے کانگریس کا تعاون اور اس کی جانب سے مزید بجٹ کی منظوری درکار ہو گی۔  امریکہ فی الحال ہر سال زیادہ سے زیادہ 70 ہزار پناہ گزینوں کو ویزے جاری کر سکتا ہے  جسے آئندہ 2  برسوں کے دوران بتدریج ایک لاکھ تک بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت اوباما انتظامیہ مالی سال 2016 میں 85 ہزار تارکین وطن کو قبول کرے گی جسے اگلے سال ایک لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔ جان کیری نے کہا کہ پناہ گزینوں کی اس اضافی تعداد میں سے شام کے تارکین وطن کے لیے کتنا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ امریکہ شام میں ساڑھے 4 سال سے جاری خانہ جنگی سے بچ کر بیرون ملک فرار ہونے والے مہاجرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

No comments.

Leave a Reply