یونان: انتخابات میں سیپراس کی جماعت فاتح

یونان: انتخابات میں سیپراس کی جماعت فاتح

یونان: انتخابات میں سیپراس کی جماعت فاتح

ایتھنز ۔۔۔ نیوز ٹائم

یونان میں Alexis Tsipras نے دعوی کیا کہ بائیں بازو کی ان کی جماعت Syriza نے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے  اور وہ جلد ہی مخلوط حکومت تشکیل دے کر یورپی قرض خواہوں کی شرائط پر مبنی اصلاحات نافذ کریں گے تاکہ اربوں ڈالر کا bailout پیکج حاصل کیا جا سکے۔ اتوار کو دیر گئے انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد وسطی Athens میں اپنے پرجوش حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے  ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت یونان کی معیشت کی تعمیرنو اور ملکی وقار کو بلند کرے گی۔ اس سے قبل Alexis Tsipras کے حریف قدامت پسند جماعت New Democracy party کے رہنما Vangelis Meimarakis نے Syriza  جماعت کو فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے Alexis Tsipras  پر زور دیا کہ وہ جلد حکومت تشکیل دیں۔ Alexis Tsipras کا کہنا تھا کہ وہ قوم پرست جماعت کو حکومت میں شامل کریں گے  جس کے رہنما نے مخلوط حکومت میں شمولیت پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔ یونان کی معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے جس سے نکلنے کے لیے اسے اپنے یورپی قرض خواہوں سے bailout پیکج درکار ہے  جنہوں نے اس قرض کے عوض ملکی معیشت کے لیے اصلاحات کرنے پر اصرار کر رکھا ہے  جن میں پنشن میں کٹوتی اور محصولات میں اضافہ بھی شامل ہے۔ گزشتہ ماہ ہی Alexis Tsipras نے اپنی جماعت میں اس bailout پیکج پر ہونے والے اختلافات کے باعث استعفیٰ دے دیا تھا۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات یونان میں ایک سال کے دوران تیسرے قومی انتخابات تھے۔

No comments.

Leave a Reply