کسی مسلمان کو صدارتی امیدوار نہیں ہونا چاہیے، امریکی صدارتی امیدوار

امریکی صدارتی امیدوار بین کارسن

امریکی صدارتی امیدوار بین کارسن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں ری پبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار Ben Carson نے کہا ہے  کہ کسی مسلمان کو امریکی صدر نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اسلام امریکی آئین سے مطابقت نہیں رکھتا۔ غیر ملکی میڈیا کی جانب سے منعقدہ تقریب میٹ دی پریس کے دوران بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا  کہ میں اس کی حمایت نہیں کروں گا کہ ہم کسی مسلمان کو اس قوم کا سربراہ بنا دیں  اور میں اس سے ہرگز اتفاق نہیں کرتا اور امریکی صدارت کے لیے مذہبی رجحان کوئی معنی رکھتا ہے۔ امریکی صدارتی امیدوار سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کسی مسلمان رکن کی حمایت کریں گے تو انہوں جواب دیا کہ یہ ایک الگ بات ہے جس کا انحصار ہے کہ وہ کون مسلمان ہے اور اس کی پالیسیاں کیسی ہیں۔ دوسری جانب Ben Carson کے اس متنازع بیان کو یہودی سینیٹر نے مایوس کن  قرار دیتے ہوئے مسیحی طبقے کی ہمدردیاں سمیٹنے کا عمل قرار دیا ہے۔ اسی طرح کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (سی آے آئی آر) نے Ben Carson کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے  کہ وہ فوری طور پر صدارتی دوڑ چھوڑ دیں  کیونکہ یا تو وہ آئین کو نہیں سمجھتے یا اس کا لحاظ نہیں رکھتے  جو کہتا ہے کہ کسی بھی عہدے کے لیے کسی مذہبی ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔  دوسری جانب ڈیمو کریٹک پارٹی کے ارب پتی امیدوار Donald Trump نے اس سے قبل کہا تھا  کہ مسلمان  بہترین اور  عظیم ہیں لیکن امریکا کو بعض مسلمانوں اور شدت پسند خیالات رکھنے والوں پر تشویش ہے۔

No comments.

Leave a Reply