صیہونی حکومت نے پولیس کو فلسطینیوں پر گولی چلانے کی اجازت دے دی

صیہونی حکومت نے پولیس کو فلسطینیوں پر گولی چلانے کی اجازت دے دی

صیہونی حکومت نے پولیس کو فلسطینیوں پر گولی چلانے کی اجازت دے دی

مقبوضہ بیت القدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی حکومت نے فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی اجازت دیتے ہوئے پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو سنگ باری کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست گولی چلانے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں  وزیر اعظم کے قانونی مشیر کی سفارش پر سنگ باری کے مرتکب فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی منظوری دی گئی  اور بالخصوص شورش زدہ علاقوں بیت المقدس، حرم قدسی اور غرب اردن میں پرتشدد فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی اجازت دی گئی جبکہ صیہونی حکومت کی طرف سے فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران یہودی فوجیوں پر پتھرائو کو جان لیوا اقدام سے تعبیر کیا ہے۔ دوسری جانب اجلاس کے بعد ایک بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پولیس کے لیے ہدایات تبدیل کر دی ہیں  اور سیکیورٹی فورسز پر سنگ باری کرنے اور پٹرول بم پھینکنے والے فلسطینیوں کو گولیوں کا سامنا کرنا پڑے گا  کیونکہ اب پولیس کو مظاہرین پر گولی چلانے کی کھلی اجازت دے دی گئی ہے۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے صہیونی حکومت کے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے  پولیس کو نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کا نیا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply