جاپان میں خواتین کے آنسو پونچھنے والے مرد کرائے پر دستیاب ہیں

جاپان میں خواتین کے آنسو پونچھنے والے مرد کرائے پر دستیاب ہیں

جاپان میں خواتین کے آنسو پونچھنے والے مرد کرائے پر دستیاب ہیں

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپانیوں کے انداز و اطوار دنیا سے نرالے ہیں، اور ان کے مسائل بھی منفرد طرز کے ہی ہیں۔ ایک ایسا ہی مسئلہ پیشہ ور خواتین پر کام کا دبائو اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا ذہنی دبائو ہے  جس کا دلچسپ حل بھی ایک ایسی سروس کی صورت میں سامنے آ گیا ہے کہ جس کا کسی اور ملک میں تصور نہیں پایا جاتا۔ ”جاپان ٹرینڈ” کے مطابق جاپان میں ایک پرائیوٹ کمپنی نے Danshi Ikemeso سروس متعارف کروا دی ہے  جس کے ذریعے خواتین کو ایسے ہینڈ سم مردوں کی پیشکش کی جاتی ہے  جو نہ صرف انہیں رلانے کا انتظام کرتے ہیں بلکہ ان کے آنسو بھی پونچھتے ہیں، تاکہ اس طریقے سے ان کا دل ہلکا ہو جائے اور ذہن تازہ دم ہو جائے۔ کمپنی نے ابتدائی طور پر 6 نوجوانوں کی پیشکش کی ہے، جن کا انتخاب کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا جا سکتا ہے۔ آرڈر دینے والی خاتون کے پاس مطلوبہ مرد کو بھیج دیا جاتا ہے جو خاتون کے ساتھ ایک خاص فلم دیکھتا ہے  جس کے دوران جذباتی مناظر دیکھ کر خاتون کے آنسو نکلتے ہیں جنہیں یہ نوجوان محبت اور شفقت کے ساتھ صاف کرتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دکھی خاتون کا دل ہلکا ہو جاتا ہے اور وہ خود کو مطمئن اور خوش محسوس کرتی ہے۔ اس سروس کی فیس £40 وصول کی جاتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply