معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے آسان نسخے

معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے آسان نسخے

معدے کی تیزابیت اور سینے میں جلن کے آسان نسخے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

آج کل کروڑوں ڈاکٹروں اور دوا سازوں سے سب سے زیادہ جو سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہ یہ ہے کہ معدہ کیسے بہتر کام کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اکثریت معدے کی تیزابیت کا شکار ہوتی ہے اور انہیں سینے میں جلن کا مسئلہ درپیش رہتا ہے اور آخر کار ایسے مریض دل کے دورے کا شکار ہوتے ہیں۔ آئیے سب سے پہلے اس مرض کی وجہ جانتے ہیں۔ آپ جو کچھ خوراک کھاتے ہیں یا نگلتے ہیں وہ ایک لمبی ٹیوب کے ذریعے معدے تک جاتی ہے۔ اس ٹیوب کو esophagus  کہتے ہیں۔ قدرت نے esophagus  پر ایک valve لگایا ہوتا ہے جو کسی بھی غذا کو یا معدے میں ہضم کرنے والے تیزابی مادے کو واپس esophagus  میں آنے سے روکتا ہے  لیکن جب کبھی اس valve کو ریسٹ نہ ملی ہو تو یہ اچھے طریقے سے کام نہیں کر پاتا اور نتیجتاً خوراک یا غذا esophagus  میں واپس آ جاتی ہے  جس سے سینے میں جلن پیدا ہوتی ہے۔ یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ جلن معدے میں پائے جانے والے تیزاب کی  abundance سے نہیں ہوتی۔ اس کی وجہ معدے میں پایا جانے والا ایک مادہ ہوتا ہے جس کا نام Helicobacter ہے۔ آسٹریلیا کے معروف سائنسدان اور نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر Barry Marshall کہتے ہیں کہ Helicobacter کی وجہ سے السر بھی ہوتا ہے۔ اب آتے ہیں اس مرض کے علاج کی طرف اس کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوائیوں میں سے ایک پروٹان پمپ ان بیٹر ہے  جو معدے میں پائے جانے والے تیزاب کے حجم کو کم کرتی ہے۔ یہاں ایک اور مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ اگر معدے میں یہ تیزابی مادہ نہیں پایا جاتا یا اس کی مقدار کم ہوتی ہے تو کھائی جانے والی غذا کو ہضم کیسے کیا جائے۔ اس کے لئے ڈاکٹر یہی تجویز کرتے ہیں کہ غذائیں وقفے وقفے سے لی جائیں اور کچھ بھی کھانے سے قبل پانی ضرور پیا جائے۔ سینے کی جلن کے مرض کے لئے دیسی نسخے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ عام طور پر 3 طرح کے دیسی نسخے آزمائے جاتے ہیں ان میں چند مفید قدرتی ٹوٹکے درج ذیل ہیں۔

-1 چیونگم: ایسے تمام افراد جن کو سینے کی جلن کی شکایت ہے ان کو چاہیے کہ وہ کھانے کے بعد آدھے گھنٹے تک شوگر فری Chewing gum چبائیں۔

-2 ادرک کی چائے: جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ اس جلن کی وجہ معدے کی تیزابیت ہے جس کو دور کرنے کے لئے Ginger tea بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

-3 ایلوویرا کا استعمال: یہ صحرائی پودا ہے جس کی افادیت سے انکار نہیں۔ ایلوویرا کا جوس تیزابیت سے بھرے معدے کو آرام پہنچاتا ہے۔

ایسے مریضوں کو کھانے سے آدھا گھنٹہ قبل آدھا کپ Aloe Veraا کا جوس پی لینا چاہیے۔

-4 سگریٹ سے اجتناب برتیں: نیکوٹین اور Alcohol کا استعمال معدے کے لئے بہت نقصان دہ ہے۔ ان دونوں مضر صحت اشیاسے معدے کی استعداد کار بھی متاثر ہوتی ہے اور پھر سینے کی جلن کی شکایت ہوتی ہے۔ لہذا سگریٹ اور مے نوشی سے پرہیز کرنا چاہیے۔

-5 کیلے اور سیب کا استعمال: کیلا وہ پھل ہے جو قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ ہوتا ہے،

یہ سنے کی جلن کے شکار مریضوں کو باقاعدگی سے کیلے کھانے چاہیے اس کے علاوہ وہ روزانہ ایک سیب بھی کھائیں، اس سے افاقہ ہو گا۔

-6 ملیٹھی کا استعمال کریں: دیسی نسخوں میں سے ایک liquorice کا استعمال بھی ہے اس کی چائے بنا کر پینے سے سینے کی جلن جاتی رہتی ہے۔

-7 بائیں طرف کروٹ لے کر سوئیں: اس مرض کا ایک دیسی علاج یہ بھی ہے کہ ہمیشہ بائیں جانب کروٹ لے کر سوئیں اور سر کی پوزیشن باقی جسم سے قدرے اوپر کی طرف ہو یعنی سوتے وقت مریض اپنے سر کو تقریباً 6 انچ اوپر رکھ کر سوئے۔

-8 جئی کا دلیا استعمال کریں: oats کا آٹا، دلیہ یا پسی ہوئی oats سے بنی ہوئی روٹی کھانے سے بھی یہ مرض جاتا رہتا ہے۔

-9 سرکہ کا استعمال: سرکہ بھی انسانی صحت کے لئے بہت مفید محلول ہے اس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت کا مسئلہ نہیں رہتا اور سینے میں جلن بھی نہیں ہوتی۔

-10 دہی کا استعمال: معدے کی تیزابیت کا بہترین علاج دہی کا استعمال ہے۔

No comments.

Leave a Reply