چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

چین میں یکے بعد دیگرے 15 دھماکے، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے جنوبی علاقے Guangxiمیں ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکوں میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب میں واقع خود مختار علاقے Guangxiکے شہر Liucheng میں یکے بعد دیگرے 15  دھماکوں سے شہر لرز اٹھا  جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے  جبکہ متعدد گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، زخمی ہونے  والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے  جس کے باعث  ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق دھماکے شہر کے  13 مختلف  مقامات پر کیے گئے جن میں سرکاری عمارات، شاپنگ سینٹر، سپر مارکیٹ، بس اسٹاپ، ہسپتال، مارکیٹ سمیت عوامی مقامات شامل تھے، واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔  پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے متاثرہ علاقوں کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں اور شہر میں سیکیورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ڈاک کے ذریعے مختلف پیکٹوں میں بھیجا گیا تھا،  فوری طور پر دھماکوں کی وجہ سامنے نہیں  آئی ہے اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے  جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو دہشت گردی کے واقعے کے بجائے ایک مجرمانہ فعل کے طور پر دیکھ رہے ہیں  اور ایک مشتبہ شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply