شام کے بحران پر مذاکرات، امریکہ نے روسی تجویز مسترد کر دیا

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں کی جانے والی فضائی کارروائی کے سلسلے میں مربوط پالیسی بنانے کے لیے ماسکو کی جانب سے دی جانے والی اعلیٰ سطحی فوجی مذاکرات کی تجویز کو رد کر دیا ہے۔ روس کے اراکین پارلیمنٹ سے بات کرتے ہوئے وزیر  خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے باضابطہ طور پر ہمیں بتایا ہے  کہ وہ مذاکرات کے لیے وفد ماسکو نہیں بھیجے گا اور نہ ہی روسی وفد سے واشنگٹن میں مذاکرات کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے آنے والی اطلاعات کے مطابق دونون ممالک شام میں جاری فضائی کارروائیوں کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے مزید بات چیت کرنے کا خواہاں تھے۔

No comments.

Leave a Reply