اسرائیل نے فلسطینی لڑکے کو 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیل نے فلسطینی لڑکے کو 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا

اسرائیل نے فلسطینی لڑکے کو 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

العربیہ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی Bab al-Amoud Colony میں اسرائیلی فوجیوں نے 14 سالہ لڑکے کو 15 گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ اسرائیلی پولیس نے نوجوان کی شہادت پر دعوی کیا ہے کہ انہوں نے القدس میں چھرا گھونپنے کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے  اس کی کوشش کرنے والے فرد کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔ گزشتہ روز علی الصباح ہی اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی کالونیوں کے داخلی راستوں پر بیرئر لگانے شروع کر دیئے تھے۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان لوپا سمری نے ایک بیان میں بتایا ہے  کہ پولیس مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے عرب کالونیوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیک پوائنٹس بنانے شروع کر دیئے ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں رونما ہونے والے واقعات نے بدھ کے روز اسرائیل کے سخت فوجی اقدامات نے خطرناک موڑ لیا ہے  جس کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو حالات ٹھنڈا کرنے کے لیے مداخلت کرنا پڑ رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply