غیر ملکیوں کو نوکری دینے کی سالانہ فیس، سعودی حکومت کا پریشان کن اعلان

سعودی وزارت لیبر نے پرائیویٹ فرمز کو اپنے غیر ملکی ورکر کے عوض 2400 ریال ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے

سعودی وزارت لیبر نے پرائیویٹ فرمز کو اپنے غیر ملکی ورکر کے عوض 2400 ریال ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

کچھ روز سے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے لیبر قوانین کے حوالے سے یہ افواہ پھیل رہی تھی کہ سعودی حکومت نے پرائیویٹ فرمز کو اپنے غیر ملکی ورکرز کی مد میں ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے لیکن سعودی وزارت محنت کی طرف سے ان افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے۔ وزارت محنت کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ فرمز کو بھی اپنے ہر غیر ملکی ورکرز پر عائد 2400 ریال ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔ 21نومبر 2011ء میں وزرا کونسل کے ایک اجلاس میں اس ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا تھا  جبکہ اس قانون پر عملدرآمد 15 نومبر 2012ء سے شروع ہوا تھا جس کے غیر ملکی ورکرز کی اکثریت رکھنے والی کمپنیوں کو  ہر غیر ملکی ورکر کے عوض 2400 ریال ٹیکس ادا کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ گزشتہ سال کابینہ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کی کمپنیوں کو  جن کے پاس 9 یا اس سے کم غیر ملکی ورکرز ہیں، اس ٹیکس سے استثنی دے دیا تھا۔ سعودی وزارت لیبر کی طرف سے جاری بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے  کہ جن کمپنیوں کے پا س9 سے زیادہ غیر ملکی ورکرز ہیں انہیں اب بھی اس ٹیکس سے استثنیٰ حاصل نہیں۔

No comments.

Leave a Reply