مصر میں غیر مہذب لباس پہننے والی خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد

مصر میں غیر مہذب لباس پہننے والی خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد

مصر میں غیر مہذب لباس پہننے والی خواتین کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی حکومت نے آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں غیر مہذب لباس زیب تن کرنے والی خواتین کے پولنگ مراکز میں داخلے اور ان کے ووٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عرب ویب سائیٹ کے مطابق مصر میں وزیر اعظم کے مشیر برائے انتخابی امور Major General Refaat Komsan کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے  کہ ملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔  جس میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 56 لاکھ سے زائد شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔  پولنگ کا عمل ہر ممکن حد تک بہتر بنانے کے لئے 27 ہزار ذیلی انتخابی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں  اور 11 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے۔  انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔ انتخابی عمل کے دوران 87 مقامی و غیر ملکی تنظیمیں اور 61 غیر ملکی سفارت خانے بھی انتخابات کو مانیٹر کریں گے۔ Major General Refaat Komsan کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کے لیے پارلیمانی انتخابات کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ کوئی فیشن شو یا ثقافتی میلہ نہیں کہ اس میں رنگا رنگ طرز کے لباس پہن کر ان کی نمائش کی جائے۔ پارلیمانی انتخابات کے دوران ووٹر اور انتخابی عملے دونوں کے لیے باوقار لباس زیب تن کرنا لازمی ہے۔ اس لیے تمام شہریوں سے یہ اپیل کی جاتی ہے  کہ وہ قومی اور سماجی روایات کا احترام کرتے ہوئے متنازع اور غیر مہذب لباس پہن کر ووٹ ڈالنے سے گریز کریں۔ انتخابی عملہ تنگ اور فحش لباس پہننے والی کسی بھی خاتون کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا مجاز ہو گا۔ واضح رہے کہ مصر میں پہلے مرحلے کے پارلیمانی انتخابات 30 اکتوبر کو ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply