کیلیفورنیا کا ”خوف گھر” جہاں اپنی ذمے داری پر داخل ہونا پڑتا ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرٹیسٹن میں 17 کمروں پر مشتمل ایک خوفناک گھر

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہرٹیسٹن میں 17 کمروں پر مشتمل ایک خوفناک گھر

کیلیفورنیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Tustin میں 17 کمروں پر مشتمل ایک خوفناک مرکز کھولا گیا ہے جسے ”17th ڈور” یعنی 17 دروازوں کا نام دیا گیا ہے اور اس میں داخل ہونے سے قبل کسی بھی نقصان کی صورت میں خود ذمے دار ہونے کے کاغذات پر دستخط کرنا پڑتے ہیں۔ اس آسیب زدہ گھر میں ہالی ووڈ کی خونی فلموں کی طرح انسان خور نیم مردہ افراد بھی ہیں تو تیز دھار آلات سے جانوروں کو لہولہان کرتے ہوئے قصاب بھی جو اچانک سامنے آ کر خوفزدہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں آنے والے کسی تماشائی کو کچھ ہو جانے کی صورت میں اس کی ذمے داری کمپنی پر عائد نہیں ہوتی۔ اس آسیب زدہ گھر میں موجود 17 کمرے فرضی ڈرائونے خوابوں کی طرح پیش کئے گئے ہیں اور اس کا نام ” Paula world ” رکھا گیا ہے جہاں ایک کمرہ خون سے بھرا ملے تو دوسرے میں خون جما دینے والی سردی ہے، تیسرے کمرے میں گوشت کی بورچی ملے گی اور جگہ جگہ بلائیں، خونی انسان اور دیگر مخلوقات کی بھر مار ہے جن میں سے بعض زنجیروں سے بندھے ہیں اور کچھ اصل کھونٹوں سے لٹکے ہوئے ہوں گے جو آپ کو قابو کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس خوفناک گھر میں آپ کو کوشش کر کے ہر کمرے کا دروازہ کھولنا ہو گا جس کے لیے خاص مشقت کی ضرورت ہو گی۔ اس خوفناک چیلنج کو عبور کرنے میں 32 منٹ لگتے ہیں اور لوگوں کی اکثریت خوف زدہ ہو کر بے ہوشی کے قریب پہنچ جاتی ہے۔ اس گھر میں داخل ہونے والے بہت گھبرا کر رحم کی اپیل کر دیں تو سب کچھ بند ہو جاتا ہے اور انہیں وہاں سے جلد نکلنے کا راستہ دے دیا جاتا ہے۔ تفریح کے حوالے سے کھولے گئے اس خوفناک گھر کا ٹکٹ 20 سے 30 ڈالر ہے۔

No comments.

Leave a Reply