چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب بڑا ڈیم فعال کر دیا

چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب بڑا ڈیم فعال کر دیا

چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب بڑا ڈیم فعال کر دیا

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے بھارتی مخالفت کے باوجود تبت میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم فعال کر دیا،Zam Dam سالانہ 25 لاکھ میگا واٹ آورز کی پیداواری صلاحیت کا حامل ہے۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق چین نے Tibet  میں دریائے Brahmaputra پر 1.5 بلین ڈالر کی لاگت سے Zam Hydropower  پراجیکٹ فعال کر دیا۔ چین کے سب سے بڑے Hydropower Contractor Gezhouba گروپ کے ترجمان نے چین کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ Hydropower کے تمام 6 سٹیشن یونٹس کو منگل کے روز پاور گرڈ سے منسلک کر دیا گیا۔ اس پاور سٹیشن سے سالانہ 2.5 ارب کلو واٹ آوورز (25 لاکھ میگا واٹ) بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ یہ پاور سٹیشن Gyaca County, Shannan Prefecture میں واقع ہے۔ Zam Hydro سٹیشن Zangmu Hydropower سٹیشن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ ڈیم دنیا کا سب سے اونچا اور اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ڈیم ہے۔ واضح رہے کہ اس ڈیم پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے مرتکب بھارت نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا  کہ چین کے ساتھ تنازعہ کی صورت میں چین اس کا پانی چھوڑ کر بھارت کو ڈبو دے گا  جس طرح کہ وہ ہر سال پاکستانی پنجاب کو ڈبو دیتا ہے  لیکن چین نے بھارتی تحفظات بالائے طاق رکھ کر ڈیم کی تعمیر مکمل کر کے اس کو قومی گرڈ سٹیشن کے ساتھ مکمل کر دیا۔ اس ڈیم کی تعمیر سے بھارت کو اپنی جان کے لالے پڑ گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply