ٹوکیو میں فیشن ویک کا آغاز، ماڈلز سیفٹی پن کے روپ میں ریمپ پر واک

ٹوکیو میں سیفٹی پن کو کچھوں کی شکل میں لٹکا کر ماڈلز کے چہرے مکمل طور پر ڈھک گئے

ٹوکیو میں سیفٹی پن کو کچھوں کی شکل میں لٹکا کر ماڈلز کے چہرے مکمل طور پر ڈھک گئے

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو میں فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں ایک طرف خواتین کے لیے جوتوں، کپڑوں اور بالوں کے عجیب و غریب انداز پیش کیے گئے وہی ماڈلز نے بھی منفرد روپ میں ریمپ پر واک کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ڈیزائنرز کے تیار کردہ کپڑوں کی نمائش کے لیے جب ماڈلز ریمپ پر جلوہ گر ہوئے تو انہوں نے حیرت انگیز طور پر اپنے چہرے کو safety pins سے سجایا ہوا تھا۔ Safety pins  کو کچھوں کی شکل میں لٹکا کر ماڈلز کے چہرے مکمل طور پر ڈھک گئے جس کے باعث ان کا ریمپ پر چلنا مشکل تھا  لیکن اس دوران ان کی پریکٹس اور مہارت کے بل بوتے پر کوئی ناخشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔ ٹوکیو فیشن ویک رواں ماہ کی 20 تاریخ تک جاری رہے گی۔

No comments.

Leave a Reply