نائیجیریا: مسجد میں دوران نماز خودکش حملے، 30 افراد جاں بحق ہو گئے

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کی مسجد میں 2 خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کی مسجد میں 2 خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

میدوگری ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے کی مسجد میں 2 خودکش دھماکوں میں 30 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائجیریا کے شمال مشرقی شہر Maiduguri  میں ایک مسجد میں ہونے والے 2 بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دھماکے خودکش حملوں کا نتیجہ ہیں۔ ایک سینئیر حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکے ہوئے مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی۔ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مولائی کے نواح میں ہونے والے ان دھماکوں کے زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ Maiduguri کو اسلامی گروپ بوکو حرام کے شدت پسند نشانہ بناتے رہتے ہیں۔ بوکو حرام اسلامی شدت پسند تنظیم ہے جو ہمسایہ ممالک کیمرون اور چاڈ میں بھی سرگرم ہے۔ امریکہ نے حال ہی میں بوکو حرام سے لڑنے کے لیے اپنے فوجی دستے کیمرون روانہ کیے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply