امریکی فوج بوکو حرام کے خلاف مدد کے لئے کیمرون پہنچ گئی

امریکی فوج بوکو حرام کے خلاف مدد کے لئے کیمرون پہنچ گئی

امریکی فوج بوکو حرام کے خلاف مدد کے لئے کیمرون پہنچ گئی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے انتہا پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف مدد کے لئے اپنے فوجی افریقی ملک کیمرون میں تعینات کر دیئے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے قائدین کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 300 فوجیوں پر مشتمل دستہ کیمرون میں شدت پسندوں کی فضائی نگرانی کے علاوہ علاقے میں جاری مہمات میں مدد کرے گا۔ ضرورت پوری ہونے تک امریکی فوجی کیمرون میں تعینات رہیں گے، 90 فیصد امریکی فوجی آئندہ ہفتے کے آغاز تک کیمرون میں تعینات ہو چکے ہوں گے۔ وائٹ ہائوس کے پریس سیکریٹری Josh Earnest نے کہا ہے کہ امریکا کا یہ اقدام علاقائی جدوجہد کا حصہ ہے جس میں نائجیریا کے شدت پسند گروہ اور دیگر انتہا پسندوں کے پھیلائو کو روکنا مقصود ہے، ہمارے فوجی حکومتِ کیمرون کے ساتھ رابطے میں رہ کر کام کریں گے اور یہ فوجی اپنے دفاع کے لیے مسلح ہیں تاہم یہ لڑاکا فورس نہیں ہے۔ واضح رہے کہ بوکو حرام کا گڑھ شمالی مشرقی نائجیریا میں ہے  لیکن اب نائجیریا سے ملحقہ ملکوں کیمرون اور چاڈ میں بھی اس کی سرگرمیاں کافی حد تک بڑھ چکی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply