جاپان کی شنکانسین بلٹ ٹرین ٹیکنالوجی کی بھارت میں نمائش

جاپان کی شنکانسین بلٹ ٹرین

جاپان کی شنکانسین بلٹ ٹرین

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کا سرکاری اور نجی شعبہ Shinkansen bullet train ٹیکنالوجی برآمد کرنے کے لئے مل کر کام کرے گا۔ گزشتہ ماہ جاپان کی جانب سے بولی دینے والے انڈونیشیا میں معاہدے کے حصول میں ناکام رہے تھے۔ اب جاپان کی 14 کمنپیاں اور ادارے نئی دہلی میں بدھ سے شروع ہونے والی ایک بین الاقوامی نمائش میں جاپان کی تیز رفتار ریلوے ٹیکنالوجی کی نمائش کر رہے ہیں۔ میلے میں آنے والے شائقین ایک simulator کے ذریعے Shinkansen کی سواری کے تجربے کے احساس سے لطف اندوز ہو سکتے تھے۔ بھارت کے وزیر ریل Suresh Prabhu  نے کہا کہ جاپان کی ٹیکنالوجی بھارت کی ریلوے کی صنعت کے احیا کے لئے ناگزیر ہے۔ جاپانی حکام بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ Mumbai کو Ahmedabad سے ملانے والی ملک کی پہلی تیز رفتار مجوزہ ریل کے لئے جاپان کے Shinkansen نظام کو اپنایا جائے۔

No comments.

Leave a Reply