ٹوائلٹ کب جانا ہے، جاپانی کمپنی نے پیش گوئی کرنے والا آلہ ایجاد کر لیا

جاپانی کمپنی  ٹرپل ڈبلیو نے ڈی فری نامی ایک آلہ بنا ڈالا  جو کسی بھی شخص کو اس کے پاخانے کے اخراج کے اوقات کی پیش گوئی کرے گا

جاپانی کمپنی ٹرپل ڈبلیو نے ڈی فری نامی ایک آلہ بنا ڈالا جو کسی بھی شخص کو اس کے پاخانے کے اخراج کے اوقات کی پیش گوئی کرے گا

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

سائنس کی نت نئی ایجادات نے انسانی زندگی میں انقلاب برپا کر دیا ہے، اب کی بار جاپانی کمپنی نے ایک ایسا آلہ ایجاد کیا ہے  جس سے انسانی عقل دنگ رہ جائے گی۔ جاپانی کمپنی ” Triple W” نے ” Dfree” نامی ایک آلہ بنا ڈالا ہے جو کسی بھی شخص کو اس کے پاخانے کے اخراج کے اوقات کی پیش گوئی کرے گا۔ یہ آلہ متعلقہ شخص کو یہ بتائے گا اگلی دفعہ کب ٹوائلٹ جانا ہے۔ یہ آلہ باآسانی underwear  سے لگایا جا سکتا ہے اور یہ آلہ متعلقہ شخص کے پاخانے کی حاجت کے لیے ٹوائلٹ میں جانے کے مختلف اوقات کو ٹریک کرتے ہوئے اسے اگلی بار ٹوائلٹ جانے کے اوقات سے متعلق آگاہی دیتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آلہ ان لوگوں کے لیے آسانی پیدا کر دے گا جنہیں پاخانے کے اوقات کا مسئلہ ہے۔ یہ آلہ گزشتہ ہفتے ٹوکیو میں ” Combined Exhibition of Advanced Technologies (CEATEC)” میں سامنے لایا گیا تاہم اسے ابھی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا ہے۔ یہ آلہ اگلے سال موسم بہار میں فروخت کے لیے مارکیٹ میں رکھ دیا جائے گا۔  Triple W کے عہدیدار Ryohei Ochiai کا کہنا ہے کہ یہ آلہ معدے میں جا کر متعلقہ شخص کے اندرونی اعضاء کو الٹرا سونک لہروں کے ذریعے مانیٹر کرتے ہوئے سمارٹ فونز پر اس کا ڈیٹا بھیجتا ہے جس کے ذریعے اسے پاخانے کے اخراج کی پیش گوئی ہو جاتی ہے۔

No comments.

Leave a Reply