امارات نے امریکہ سے یورینیم افزودگی کا حق مانگ لیا

یو اے ای کے سفیر برائے واشنگٹن Yousef al-Otaiba

یو اے ای کے سفیر برائے واشنگٹن Yousef al-Otaiba

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

متحدہ عرب امارات بھی یورینیم افزودہ کرنے کا حق حاصل کرنا چاہتا ہے۔ امریکی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ Ed Royce نے بتایا کہ یو اے ای کے سفیر برائے واشنگٹن Yousef al-Otaiba نے انہیں فون پر کہا کہ ان کا ملک خود کو امریکہ کے ساتھ طے کئے جانے والے جوہری معاہدہ پر مزید عملدرآمد کا پابند محسوس نہیں کر رہا۔ یو اے ای کے سفیر Yousef al-Otaiba نے کہا ہے کہ امریکہ کے دشمن کو یہ حق حاصل ہو گیا ہے اور اب دوست بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ 2009ء میں ان دونوں ممالک کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس کی رو سے امریکہ نے یو اے ای کو جوہری توانائی میں استعمال ہونے ٹیکنالوجی اور آلات مہیا کرنے کی حامی بھری تھی۔ ” 123 ایگریمنٹ” نامی معاہدے کے تحت یو اے ای نہ تو یورینیم افزودہ کر سکتا ہے اور نہ ہی اس عمل میں استعمال شدہ جوہری ایندھن کو ری پروسس کر کے اس سے پلوٹونیم حاصل کرنی کی کوشش کر سکتا ہے، ان دونوں طریقوں پر عمل کرتے ہوئے جوہری ہتھیار بنائے جا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جب واشنگٹن میں مارات کے سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا  تو انہوں نے جواب میں ایک مختصر سا تحریری بیان جاری کیا  حکومت نے ”123 ایگریمنٹ” پر باضابطہ طور پر عملدرآمد کے حوالے سے اپنے خیالات اور نقطہ نظر کو تبدیل کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply