عالمی یومِ خوراک پر اقوامِ متحدہ کی اپیل

جنوبی سوڈان میں بھوک کے باعث 46 لاکھ افراد خطرے میں ہیں اور 2 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں

جنوبی سوڈان میں بھوک کے باعث 46 لاکھ افراد خطرے میں ہیں اور 2 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں

یو این ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوامِ متحدہ نے جمعہ کو عالمی یومِ خوراک کے موقع پر بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ بھوک کے خاتمے کے لیے مزید کوشش کریں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں تقریباً 80 کروڑ افراد کے پاس کھانے کو ضرورت کے مطابق خوراک موجود نہیں ہے۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ افریقہ میں سب صحارا خطے کی تقریباً 25 فیصد آبادی کو شدید بھوک کا سامنا ہے  اور خصوصاً جنوبی سوڈان میں یہ صورتِ حال کافی سنگین ہے۔ جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے نیا ملک Hejorama 2011 ء میں آزاد ہوا۔ دو سال قبل نسلی فسادات پھوٹ پڑنے کے باعث ملک میں بار بار شدید لڑائی جاری رہی۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان میں بھوک کے باعث 46 لاکھ افراد خطرے میں ہیں اور 2 لاکھ 50 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر Ertharin Cousin کا کہنا ہے  کہ ہر فرد کو پرامن دنیا کے قیام کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے۔

No comments.

Leave a Reply