جنوبی بحیرہ چین میں متنازعہ جزیرے کے قریب امریکی بمبار طیاروں کی پرواز

یو ایس 52 بمبار طیاروں نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزیرے پر پرواز کی ہے

یو ایس 52 بمبار طیاروں نے جنوبی بحیرہ چین کے متنازع جزیرے پر پرواز کی ہے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں چین نے جو متنازع جزیرے تعمیر کیے ہیں اس کے آس پاس دو US B-52 بمبار طیاروں نے پرواز کی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق چین نے اس سلسلے میں خبردار کیا تھا لیکن اس کے باوجود ان طیاروں کا مشن جاری رہا اور پرواز بغیر کسی حادثے کے مکمل ہو گئی۔ پینٹاگون کے ترجمان Bill Urban نے بتایا کہ امریکی جنگی جہاز وں کی یہ پرواز جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا ایک مشن تھا۔ جو گوام کی ایئر بیس سے شروع ہوا اور وہیں پر واپس آ کر ختم ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ چینی دعوے کے برعکس US B-52  طیاروں نے سمندری حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ یہ واقعہ امریکی صدر براک اوباما کے فلپائن کے دورے سے عین قبل ہوا ہے جہاں ہونے والی کانفرنس میں چین کے صدر Xi Jinping بھی شرکت کرنے والے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply