برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے شام میں داعش پر حملوں کی اجازت مانگ لی

برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے شام میں داعش پر حملوں کی اجازت مانگ لی

برطانوی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ سے شام میں داعش پر حملوں کی اجازت مانگ لی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمان سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حکومت کو شام میں ISIS  کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی اجازت دے۔ پارلیمان کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر ِاعظم نے کہا  کہ شام میں ISIS  پر حملے برطانیہ کی سلامتی کے لیے ضروری ہیں۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ شام میں ISIS  کے ٹھکانوں پر جاری بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں میں برطانیہ کو فوراً شریک ہونا چاہیے کیونکہ برطانیہ کے لیے اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے دوسرے ملکوں پر انحصار کرنا غلط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں ISIS  کو جتنی مہلت دی جائے گی وہ دنیا کے امن کے لیے اتنا ہی بڑا خطرہ بنے گی۔ وزیر ِاعظم کیمرون نے ارکانِ پارلیمان کو بتایا  کہ امریکی صدر براک اوباما اور فرانس کے صدر Francois Hollande  نے شام میں جاری  اتحادی فوج کی فضائی کارروائیوں میں برطانیہ کی شرکت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملک برطانیہ کے قریب ترین اتحادی ہیں  اور انہیں اس وقت برطانیہ کی مدد کی ضرورت ہے۔ برطانیہ کے جنگی طیارے اس وقت عراق میں ISIS  کے ٹھکانوں پر جاری اتحاد کے فضائی حملوں میں شریک ہیں  لیکن 2013ء میں برطانوی پارلیمان کی جانب سے شام میں فضائی حملوں کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے وہ شام میں کارروائی نہیں کر سکتے۔

No comments.

Leave a Reply