شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان مذاکرات کا آغاز

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے حکام کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ یہ مذاکرات شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں واقع ایک غیر فوجی اور غیر آباد گائوں Panmunjom میں ہو رہے ہیں۔ خیال ہرے کہ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال اگست میں فوجی کشیدگی کے بعد مذاکراتی عمل میں تعطل پیدا ہو گیا تھا۔ مبصرین کے مطابق بات چیت سے کسی قسم کا حتمی نتیجہ سامنے آنے کے امکانات بہت کم ہیں تاہم یہ اہم بات ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جاری بداعتمادی کے فضا میں بھی یہ مذاکرت ہو رہے ہیں۔ ان مذاکرات میں کوئی بڑے ایجنڈے شامل نہیں تاہم ان میں ملاقاتیں جاری رکھنے کے عمل کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کے لیے بات چیت کی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply