بھارتی اداکار عامر خان کا سر کاٹنے کی دھمکی

عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ انعام

عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ انعام

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت میں عدم برداشت کے خلاف بیان دینے کے بعد انتہا پسند ہندوئوں نے اداکار عامر خان کا سرکاٹنے کی دھمکی دیدی ہے۔ آر ایس ایس کے رہنما انتہا پسند ہندو لیڈر کملیش تیواڑی کا کہنا ہے کہ عامر خان کا سر بیچ چوراہے کاٹ کر لٹکانا چاہیے، تاکہ آئندہ کسی کو ایسا بیان دینے کی ہمت نہ ہو سکے۔ شیو سینا نے اس موقع پر شوٹنگ دیکھنے والوں یا ہوٹل کے عملے میں شامل اس فرد کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا کہ جو عامر خان کو تھپڑ مارے گا۔ لکھنو میں اداکار کا علامتی جنازہ نکالا اور پتلا نذر آتش کیا گیا۔ ادھر بھارتی لوک سبھا میں آئین پر بحث کے دوران کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئینی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انگریزی زبان میں لفظ سیکولر کا مطلب لادینیت نہیں، غیر فرقہ پرست ہونا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ سیکولر ازم کا غلط استعمال بند ہونا چاہیے۔ آئین کے دیباچے میں یہ لفظ شامل ہی نہیں۔ سیکولر اور سوشلسٹ کا لفظ بعد میں شامل کیا گیا تھا۔ عامر خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رائو امبیڈکر نے امتیازی سلوک و ذلت آمیز سلوک سہنے کے باوجود بھارت چھوڑنے کا نہیں سوچا تھا۔ راج ناتھ کے بیان پر اپوزیشن نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

No comments.

Leave a Reply