صہیونی ریاستی اقدامات غیر قانونی ہیں : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور

اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے ریاض منصور

نیو یارک، بوسٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں کئی قراردادوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔ ایک قرارداد میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان نتیجہ خیز مذاکرات شروع کرنے اور انہیں مقررہ وقت میں مفید نتائج کے ساتھ ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔  اس قرارداد کے حق میں 155 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں صرف 7 ووٹ آئے۔ جنرل اسمبلی نے اسرائیل کے مقبوضہ بیت المقدس کے بعض حصوں میں ریاستی اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یہ قراردادیں 29 نومبر کو فلسطینی عوام سے عالمی یوم یکجہتی کے سلسلہ میں پیش کی گئی تھی۔ قراردادوں میں مشرقی بیت المقدس میں صہیونی آباد کاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مذمت کی گئی ہے۔ ایک قرارداد میں اقوام متحدہ کی فلسطینی عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی حمایت کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے Riyad Mansour کے مطابق فلسطین کے حق میں 5 قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں منظور ہونے والی قراردادوں کے حق میں 99 ووٹ ڈالے گئے  جبکہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور صہیونی حکومت سمیت 8 ملکوں نے مخالفت میں ووٹ ڈالے جبکہ 59 رکن ملکوں کے نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔Riyad Mansour نے فلسطین کے حق میں ووٹ ڈالنے والے ملکوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں کی بھاری ووٹوں سے منظوری سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے  کہ عالمی برادری ملت فلسطین کے حقوق بالخصوص انہیں اپنی تقدید کے فیصلے اور اپنے وطن واپسی کے حق کی حمایت کرتی ہے۔ علاوہ ازیں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری تشدد قابو سے باہر ہونے کو ہے۔ انہوں نے یہ بیان خطے کے دورے میں دونوں جانب کے رہنمائوں سے ملاقات کے بعد جاری کیا ہے۔ جان کیری نے دورے کی تکمیل پر بوسٹن میں کہا کہ امریکہ باہمی تنائو کم کرنے اور دو ریاستی نظریے کے تحت مسائل کے حل کے لیے مسلسل اسرئیل اور فلسطین کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اس نکتے پر پہنچ چکے ہیں کہ مستقبل کی تعمیر کے لیے امن کی راہ کا تعین کریں۔

No comments.

Leave a Reply