پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے میں مدد کریں گے، چین کی یقین دہانی

پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے میں مدد کریں گے، چین کی یقین دہانی

پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے میں مدد کریں گے، چین کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

 چین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ اگر بھارت کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی اجازت ملی  تو وہ پاکستان کو بھی رکنیت دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ پاکستان کو یہ یقین دہانی صدر ممنون حسین کی قیادت میں اعلی سطح کے وفد کے دورہ بیجنگ کے دوران کرائی گئی۔  دونوں ممالک نے اس معاملے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا اور پاکستان نے اپنا نکتہ نظر واضح کیا۔  پاکستان کا موقف ہے کہ نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونے کا وہ برابر کا حقدار ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی تمام شرائط پوری کرتا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ اسے گروپ کی رکنیت سے محروم رکھ کر  بھارت کو اجازت دینے کا مطلب تفریق برتنا ہے جس سے خطے میں عدم توازن پیدا ہو گا۔  چین اس گروپ کا رکن ہے اور ویٹو کا اختیار بھی رکھتا ہے۔ ان ذرائع نے بتایا چین نے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت دلانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا یقین دلایا ہے، اگر پاکستان کو محروم رکھ کر بھارت کو گروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹو کر دے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کو چپکے سے شامل کرنے کی سفارتی کوششوں سے آگاہ ہے  اور چین کو بتا دیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی دونوں جوہری ریاستوں میں تنائو میں کمی  اور خطے میں استحکام لانے کے بجائے بھارتی لابی تنائو میں اضافہ کی کوشش کر رہی ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہے لیکن بڑی طاقتوں کی مخالفت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں  تاہم چین کی حمایت کرنے سے امید کی کرن نظر آ رہی ہے۔  پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر چین، بھارت کی رکنیت روکنے پر بھی مجبور ہو سکتا ہے۔  یہ امر دلچسپ ہے کہ سوا ارب آبادی کے ملک بھارت کو ایٹم بم کا دھماکا کرنے کے 41 سال بعد 48 رکنی گروپ کی رکنیت مل سکتی ہے  لیکن اس اقدام سے خطے میں اسلحہ کی خطرناک دوڑ بھی شروع ہو سکتی ہے۔  پاکستان اور بھارت دونوں نے ابھی تک ایٹمی عدم پھیلائو کا معاہدہ این پی ٹی پر دستخط نہیں کئے۔  نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے سربراہ امریکا اور کچھ خفیہ ہاتھ پاکستان کو نظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو رکنیت دلانے کے لئے سرگرم ہیں۔

No comments.

Leave a Reply