بھارت کے متعدد دیہا ت پانی کی کمی کا شکار

بھارت کے متعدد دیہا ت پانی کی کمی کا شکار

بھارت کے متعدد دیہا ت پانی کی کمی کا شکار

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی حکام کسانوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ زیادہ پانی استعمال کرنے والی فصلیں نہ اگائیں، تاکہ زیر زمین موجود پانی کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کو کسی طرح روکا جا سکے، تاہم حکومتی اپیلیں اب تک سنی ان سنی کی جاتی رہی ہیں۔ بھارت میں مختلف مقامات پر مقامی حکومتی عہدیدار کسانوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ چاول کی بجائے آئل سیڈز اور دیگر اجناس اگائیں، تاکہ زیر زمین پانی کی خطرناک حد تک گرتی سطح کو کسی طرح بچایا جا سکے۔   تاہم کسان حکومتی اپیل پر کان دھرتے نظر نہیں آتے۔ گزشتہ 23 برس سے بھارت کو پے درپے خشک سالی کا سامنا رہا ہے  اور ملک کے شمال میں متعدد دیہات رفتہ رفتہ پانی کی کمی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے اب وہاں انسانوں کی ضرورت اور زراعت دونوں کے لیے پانی زیادہ دستیاب نہیں۔  ماہرین کی جانب سے خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر پانی کی کم ہوتی سطح کا تدارک نہ کیا گیا تو اس کے نتائج انتہائی بھیانک ہو سکتے ہیں۔ بھارت کے زرعی معاشیات کے ماہر اشوک گلاٹی کے مطابق اگر ہم آج نہ جاگے، تو یہ کسان کھیتی باڑی چھوڑ کر کسی ریلوے اسٹیشن پر مزدوری کرتے نظر آئیں گئے۔ بھارت کی سوا ارب آبادی میں سے دو تہائی سے زائد اب بھی دیہات میں آباد ہے،  تاہم پانی کی قلت کا مطلب یہ ہو گا کہ ملکی آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ متاثر ہو گا اور خوراک کی ترسیل بھی کمی کا شکار ہو جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply