روس آگ سے نہ کھیلے، ترکی صدر کا انتباہ

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر آگ سے نہ کھیلیں

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر آگ سے نہ کھیلیں

ماسکو، انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو خبردار کیا ہے کہ جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر آگ سے نہ کھیلیں۔ ترکی کے صدر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے صدر سے بالمشافہ ملاقات کرنا چاہیں گے، تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ روسی صدر پیوٹن ترکی فضائیہ کی طرف سے روسی جنگی طیارہ کو مار گرانے پر ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ ترک صدر نے اس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔ قبل ازیں ترک وزیر اعظم Ahmet Davutoglu نے کہا ہے کہ ترکی کشیدگی کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگل کو پیش آنے والا واقعہ کسی خاص ملک کے خلاف کی گئی کارروائی نہیں تھی، بلکہ ترکی کی جانب سے اپنی سرزمین کے تحفظ کا مظاہرہ تھا۔ علاوہ ازیں ترکی نے روس کے گرائے جانے والے جنگی طیارے کا ملبہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ روسی صدر نے امریکہ کو بھی واقعہ کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے طیارے سے متعلق تمام تر ڈیٹا امریکہ نے ہی ترکی کو فراہم کیا۔ انہوں نے کہا یکم جنوری سے ترک شہریوں کے لیے ویزا فری کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا سعودی عرب کے وزیر خارجہ Adel al-Jubeir نے کہا ہے کہ شام میں عسکری کارروائی کا آپشن موجود ہے۔

No comments.

Leave a Reply